جموں دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا مہلوکین کی تعداد 2 ہوگئی

   

جموں ، 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کے بس اسٹانڈ میں کل ہوئے گرینیڈ دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 2 ہوگئی ہے ۔انسپکٹر جنرل پولیس جموں منیش کمار سنہا نے ایک ٹویٹ میں کہا ‘یہ خبر دکھ کے ساتھ دی جاتی ہے کہ محمد ریاض ولد محمد امین ساکنہ مٹن اننت ناگ جو گذشتہ روز کے گرینیڈ دھماکے میں شدید طور پر زخمی ہوا تھا، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو اسپتال میں دم توڑ گیا’۔واضح رہے کہ جموں کے بس اسٹانڈ میں جمعرات کو ہوئے گرینیڈ دھماکے میں ایک غیر ریاستی نوجوان ہلاک جبکہ دیگر 32 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ سبھی زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں میں داخل کرایا گیا تھا۔