جموں۔ملک کیساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی تیزی سے پھیل رہے کورونا وبا کے بیچ سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت یہاں بھگوتی نگر میں واقع یاترا نواس کو سجانے اور سنوارنے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔تاہم انتظامیہ کی طرف سے یاترا شروع ہونے کی تاریخ کے بارے میں حتمی فیصلہ ابھی نہیں لیا گیا ہے ۔دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ اس بار سالانہ امرناتھ یاترا مختلف ہوگی۔