جموں میں ٹی آر ایف کے دو جنگجوؤں کی گرفتاری کا دعویٰ

   

جموں:جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے نروال علاقے میں جمعے کی شام ‘دی ریزسٹنس فورس جنگجو تنظیم سے وابستہ دو جنگجوؤں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔جنگجوؤں کی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر مقامی پولیس کی ایس او جی کی ایک ٹیم نے نروال بائی پاس پر خصوصی چیک پوائنٹ لگا کر گاڑیوں کی تلاشی کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ جمعے کی شام قریب 5:30بجے ایس اوجی اہلکار تلاشی کر رہے تھے کہ انہوں جموں سے سری نگر جا رہی ایک آلٹو گاڑی کو بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔پولیس کی ایک ٹیم نے گاڑی کا پیچھا کرکے اس کو پکڑ لیا اور اس میں سوار دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ بر آمد کیا۔