کرنے والی قرارداد ہنگامہ آرائی کے درمیان منظور کر لی گئی
سرینگر: ایک قرارداد جس میں سابقہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کیلئے مرکز اور منتخب نمائندوں کے درمیان بات چیت کا مطالبہ کیا گیا تھا، آج جموں و کشمیر اسمبلی میں منظور کیا گیا، جس پر اپوزیشن اراکین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ بی جے پی ایم ایل اے نے اسمبلی اسپیکر کے خلاف نعرے لگائے اور قرارداد کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ اس تجویز پر بی جے پی کے ارکان کی جانب سے زبردست ہنگامہ آرائی کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر نے ایوان کی کارروائی جمعرات تک ملتوی کر دی۔ قرارداد میں خصوصی حیثیت کو یکطرفہ طور پر ہٹائے جانے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔