جموں و کشمیر تنظیم نو ( ترمیمی ) بل 2021 لوک سبھا میں منظور

,

   

نئی دہلی :مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ( ترمیمی ) بل 2021 میں ایسا کہیں بھی نہیں لکھا ہے کہ اس سے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ نہیں ملے گا۔ شاہ نے کہا کہ میں پھر سے کہتا ہوں کہ اس بل کا جموں و کشمیر کے مکمل ریاست کے درجہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مناسب وقت پر جموں و کشمیر کو ریاست کا درج دیا جائے گا۔جموں و کشمیر تنظیم نو ( ترمیمی ) بل 2021 لوک سبھا میں آج منظور کرلیا گیا۔ ، امت شاہ نے کہا کہ مناسب وقت پر ملے گا مکمل ریاست کا درجہ۔بجٹ سیشن کے دوران لوک سبھا میں جموں و کشمیر تشکیل نو (ترمیمی ) بل 2021 پاس ہوگیا ہے۔ بل پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اس بل میں ایسا کہیں بھی نہیں لکھا ہے کہ اس سے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ نہیں ملے گا۔ امت شاہ نے کہا کہ کئی ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو بل 2021 لانے کا مطلب ہے کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ نہیں ملے گا ۔