نئی دہلی 14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) جموں و کشمیر میں سنگباری کے واقعات میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔ 2016 میں جہاں ان واقعات کی تعداد 2,600 تھی وہ 2019 کے پہلے نصف میں صرف چند درجن تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ سنگباری میں ملوث افراد کی گرفتاری کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے ۔ پہلے جہاں 10,571 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جاریہ سال صرف ایک سو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ پہلے جن افراد کو سنگباری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ان میں 276 افراد کو ہی مقدمہ درج کرکے جیل بھیجا گیا جبکہ مابقی دوسرے تمام افراد کو کسی الزام کے بغیر رہا کردیا گیا ہے ۔ بحیثیت مجموعی حالات میں سدھار آیا ہے ۔
