پونچھ : صدر پی ڈی پی و سابق چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا ہیکہ جموں و کشمیر میں کرپشن اس قدر بڑھ گیا ہیکہ اب لوگوں کیلئے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس ترقی کے نام پر آرٹیکل 370 کو ہٹایا گیا، اس ترقی کا کہیں کوئی نشان نظر نہیں آرہا ہے۔ وہ گزشتہ روز یہاں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے مخاطب تھیں۔ انہوں نے جموں میں گجر بکروال کمیونٹی پر ظلم کا دعویٰ کیا۔