جموں و کشمیر :پونچھ اور راجوری میں گولہ باری

   

جموں2اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی فوج نے آج 7 پاکستانی فوجی چوکیوں کو خط قبضہ کے پار تباہ کردیا ،یہ اس کی جوابی کارروائی تھی ۔ جبکہ جنگ بندی کی پاکستانی فوج کی جانب سے آج مسلسل پانچویں دن خلاف ورزی کی گئی ۔ پاکستانی چوکیاں رکھ چاکری اور راولپنڈی کے ہراول علاقوں میں قائم کی جو پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں ہیں ۔ پاکستانی چوکیاں تباہ کردی گئیں ۔ تین ہندوستانی دیہاتی بھی شاہ پور سرحدی علاقے میں ضلع پونچھ اور پاکستان کی شلباری سے دیگر افراد ضلع راجوری میں زخمی ہوئے ۔ پاکستانی آئی ایس آئی کے شعبہ روابط عامہ نے اعتراف کیا کہ تین ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں ۔ ہندوستان کے محکمہ دفاع کے ترجمان کے بموجب پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں آج علی الصبح شروع کردی تھیں ۔ ترجمان نے کہا کہ خلاف ورزی میں مارٹر اور توپ خانے سے شلباری اور فائرنگ کی گئی۔