جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے خلاف منی لانڈرنگ معاملے میں چارج شیٹ داخل

   

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔ یہ چارج شیٹ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دائر کی گئی ہے۔ اس معاملے میں 84 سالہ فاروق عبداللہ سے ای ڈی نے کئی بار پوچھ گچھ کی ہے۔ آخری بار فاروق عبداللہ سے تین گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ 31 مئی کو سری نگر میں ہوئی تھی۔تین بار وزیر اعلیٰ رہنے والے فاروق عبداللہ نے 2019 میں اسی کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ دسمبر 2020 میں ای ڈی نے عبداللہ کے 11.86 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ضبط کیا۔