جموں و کشمیر کے پولیس آفیسر دیویندر سنگھ برطرف

   

جموں : جموں و کشمیر پولیس کے داغدار آفیسر دیویندر سنگھ کو آج ملازمت سے برخواست کردیا گیا ۔ دیویندر کو دہشت گردی کے مقدمہ میں قومی تحقیقاتی ادارہ (این آئی اے) نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں چارج شیٹ بھی دائر کی تھی ۔ سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیویندر سنگھ کی برطرفی کا حکم لیفٹننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا نے جاری کیا ۔ گزشتہ سال این آئی اے نے ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کے جنگجوؤں کی گرفتاری کے بعد سراغ ملنے پر دیویندر سنگھ کے خلاف تحقیقات شروع کی تھی ۔