وزیراعظم نریندر مودی نے آج مہاراشٹر کے جلگاؤں میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ پی ایم کا خطاب سننے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ پی ایم نے اس دوران کہا اب دنیا ایک نیا ہندوستان دیکھے گی۔ کیونکہ ہندوستان کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں ۔ پی ایم مودی نے اس دوران جموں کشمیرکی بھی بات کی۔وزیراعظم نے کہا کہ جموں کشمیر ہندوستان کا تاج ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیراورلداخ صرف زمین کا ٹکڑا ہی نہیں ہے بلکہ جموں کشمیر اور لداخ ہماری شان ہے۔
आज मैं विरोधियों को चुनौती देता हूं कि आपमें अगर हिम्मत है तो इस चुनाव में भी और आने वाले चुनावों में भी अपने चुनावी घोषणा पत्र में ये ऐलान करें कि हम अनुच्छेद 370 को वापस लाएंगे। 5 अगस्त के निर्णय को हम बदल देंगे।
वर्ना ये घड़ियाली आंसू बहाना बंद करें: पीएम #MahaMandateWithModi pic.twitter.com/7DWpedi1hZ
— BJP (@BJP4India) October 13, 2019
وزیراعظم نریندرمودی نے کہاکہ مہاراشٹر میں بی جے پی حکومت کے ذریعے ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر میں حالات مکمل معمول پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہمیں 4مہینے کا وقت بھی نہیں لگے گا۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ 5اگست کو ہم نے ناممکن کو ممکن کرکے دکھا دیا۔ مرکزی حکومت نے ترقی کی راہموارکرنے کے لیے آرٹیکل 370منسوخ کیا تاکہ جموں ، کشمیر اور لداخ کی ترقی کو یقینی بنایاجاسکیں۔پی ایم مودی نے چیلیج کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آرٹیکل 370کو بحال کرکے دکھائے۔ وزیراعظم نے اپوزیشن سے آرٹیکل 370کی منسوخی پراپنا مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
https://www.facebook.com/BJP4India/