جموں و کشمیرمیں مزید 5 ہزار سیکورٹی فورسز کی تعیناتی

   

سرینگر: وادی کشمیر میں ہونے والی حالیہ شہری ہلاکتوں کے پیش نظر مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں پیرا ملٹری فورسز کی 50 اضافی کمپنیوں کی تعیناتی کے احکامات صادر کئے ہیں۔انگریزی روز نامہ ‘دی ٹیلی گراف’ کی ایک رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت نے وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر میں پیرا ملٹر فورسز کی 50 اضافی کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔