جموں وکشمیر اور لداخ میںزلزلوں کے چھ جھٹکے

   

سری نگر: جموں وکشمیر اورلداخ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران یکے بعد دیگر زلزلوں کے چھ جھٹکے محسوس کئے گئے جن سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق پہلا زلزلہ ہفتے کے روز رام بن ضلع میں دو بجکر تین منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.0ریکارڈ کی گئی۔دوسرا زلزلہ لداخ میں آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.5ریکارڈ کی گئی ۔ہفتے کے روز ہی تیسرا زلزلہ ڈوڈہ میں آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4ریکارڈ کی گئی ۔