جموں وکشمیر میں ایس آئی یو کے چھاپے

   

Ferty9 Clinic

سرینگر: جموں وکشمیر سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آ ئی یو) نے چہارشنبہ کی صبح یونین ٹریٹری کے دو اضلاع میں چھاپے مارے ۔یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں پلوامہ اور کشتواڑ اضلاع میں مارے گئے ۔ذرائع کے مطابق پلوامہ کے ترال قصبے میں ایس آئی یو نے چہارشنبہ کی صبح تین مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ یہ چھاپے ملی ٹنسی فنڈنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں مارے گئے ۔ادھر ایس آئی یو نے چہارشنبہ کی صبح کشتواڑ میں بھی چھاپے مارے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی یو نے چہارشنبہ کی صبح کشتواڑ میں چھاپے مارے ۔انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے ان جنگجوئوں کے گھروں پر مارے گئے جو اس وقت پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان جنگجوئوں کی جائیدادوں کی جانچ بھی کی جا رہی ہے ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔