جموں وکشمیر میں دہشتگردوں نے بی جے پی کارکن کے گھر میں گھس کر کیا حملہ، حالت انتہائی
جموں و کشمیر کے بڈگام ضلع کے اوم پورہ علاقہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، دہشت گردوں نے اتوار کی صبح بی جے پی کارکن عبد الحمید کو گولی مارکر زخمی کیا ہے، خبر ہے کہ دہشت گردوں نے عید الحمید کے گھر میں گھس کر انہیں گولی ماری اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔ عبد الحمید کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئےانہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد وہاں پہنچے سیکورٹی اہلکاروں نے علاقہ کا گھیراو کرلیا ہے، اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔
ملی اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح دہشت گردوں نے بی جے پی کارکن عبد الحمید کے گھر پر دھاوا بول دیا ۔ دہشت گردوں نے عبد الحمید کو گولی ماری اور اس کے بعد علاقہ میں موجود ایک دیگر خاتون بی جے پی کارکن کے گھر میں گھس گئے ۔ حالانکہ خاتون کارکن گھر پر موجود نہیں تھی ، جس کے بعد دہشت گرد وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
واضح رہے کہ عبد الحمید بڈگام ضلع میں بی جے پی کی او بی سی یونٹ کے ضلع صدر تھے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورا پولیس اہلکاروں وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے بی جے پی کارکن کو اسپتال میں داخل کرایا ، جہاں ان کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے اور تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے ۔
غور طلب ہے کہ دو دن پہلے ہی جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے قاضی گنڈ علاقہ میں دہشت گردوں نے بی جے پی کے ایک کارکن جو پنچایت کے بھی رکن ہیں سجاد احمد کھانڑے کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔
https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1292290214522585088%7Ctwgr%5E&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fjammu-kashmir%2Fjammu-and-kashmir-militants-fired-upon-a-bjp-worker-abdul-hameed-in-ompora-area-in-budgam-district-imt-313582.html&tweet_id=1292290214522585088