جموں وکشمیر کا اگلا وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا : رویندر رینا

   

جموں: بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران وزیر اعظم نریندرمودی کی سربراہی میں مرکزی زیر انتظام علاقے میں امن ، شانتی اور بھائی چارہ مضبوط ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت یقینی ہے اور اگلا وزیر اعلیٰ بھاجپا کا ہی ہوگا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بھاجپا نے تمام تر تیاریاں شروع کی ہیں۔رویندر رینا کے مطابق پارلیمانی چناو میں جموں وکشمیر میں ریکارڈ ووٹنگ درج ہوئی اور ہمیں پورا یقین ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ماضی کے سبھی ریکار ڈ ٹوٹ جائیں گے ۔