جموں وکشمیر کی ریاستی قانون ساز کونسل کی منسوخی

,

   

تمام عملے کو جی اے ڈی کو رپورٹ کرنے کی ہدایت
جموں۔17 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) جموںو کشمیر کی دو حصوں میں تقسیم سے قبل 62 سال سے قائم ریاستی قانون ساز کونسل کو ریاستی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے بعد برخواست کردیا گیا اور اس کے 116 ارکان کو محکمہ اُمور عامہ کو اطلاع دینے کیلئے کہا گیا ۔ یہ احکامات جموںو کشمیر کو اور ریاستو ں میں تقسیم کرنے سے 15دن سے کم عرصہ قبل جاری کئے گئے مذکورہ احکامات کے مطابق جموں و کشمیر مرکز کے زیرانتظام علاقہ رہے گا ، جس کی ایک اسمبلی بھی ہوگی ۔ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو اپنے ایک بیان کے ذریعہ دفعہ 370 کو منسوخ کردیا ۔ ریساتی حکومت کے سکریٹری فاروق احمد لون نے ہدایت جاری کی ہے کہ وقت بہ وقت جو موٹر گاڑیاں خریدی گئی ہیں انہیں ڈائرکٹر اسٹیٹ موٹر گیاریج کے حوالے کردی جائیں اور کونسل کی تمام مساوات ،سارے ساز و سامان اور الکٹرانک آلات کے ساتھ ریاستی جائیدادوں کو ڈائرکٹر کے تفویض کردی جائیں ۔ ریاستی قانون ساز کونسل کے سارے عملہ کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی تنظیم کے قانون 2019ء کی دفعہ 57 کے تحت وہ 22اکٹوبر تک جی اے ڈی کو رپورٹ کریں ۔