جموں وکشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک سمیت چار ریاستوں کے گورنر کا ہوا تبادلہ

,

   

صدر جمہوریہ ہند نے جمعہ کو چار ریاستوں کے گورنر کی تقرری کی ہے، آئی اے ایس افیسر گریش چندر مرمو کو جموں وکشمیر کا گورنر مقرر کیا گیا ہے اور ستیہ پال ملک کا تبادلہ کرکے ریاست گوا کا گورنر مقرر کیا گیا ہے، اسکے علاوہ رادھا کرشن ماتھر کو لداخ کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر کے نو منتخب گورنر گریش چندر مرمو گجرات کیڈر کے 1985 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں اور وہ نریندر مودی کے گجرات کے وزیر اعلی رہنے کے دوران پرنسپل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ https://twitter.com/ANI/status/1187738101046747138

آپ کو معلوم ہو کہ مرمو کی تقرری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب کچھ دنوں بعد جموں و کشمیر کو مرکز کے زیر انتظام خطہ کے طور پر دو حصوں میں باضطہ تقسیم کردیا جائے گا ۔ یہ تقسیم 31 اکتوبر کو کی جائے گی۔