جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ کا احیاء

   

بنیہال ؍ جموں 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہزاروں مسافر جو مبینہ طور پر جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تھے، اپنے سفر پر دوبارہ روانہ ہوگئے کیوں کہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے بعد 270 کیلو میٹر طویل دفاعی اہمیت کی حامل شاہراہ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے چنانچہ ہزاروں لاریاں اور مسافر گاڑیاں اپنے سفر پر روانہ ہوگئیں۔ کشمیر کا باب الداخلہ جواہر سرنگ 8 انچ برفباری کی وجہ سے بند کردیا گیا تھا کیوں کہ یہاں زمین کھسکنے کے واقعات بھی پیش آرہے تھے اور سرنگ میں 4 انچ بلند برف جمع ہوگئی تھی۔