نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو دہلی میں سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (CBI) کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتاح کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ انصاف کے برانڈ کے طور پر سی بی آئی لوگوں کے زبان پر ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ‘سی بی آئی کی ڈائمنڈ جوبلی کے دن پر آپ سب کو مبارک باد… سی بی آئی نے 60 سال کا سفر مکمل کیا ہے، 6 دہائیوں کا سفر سی بی آئی کی کامیابیوں سے بھرا ہوا ہے۔ سی بی آئی نے اپنے کام اور مہارت سے عام لوگوں کو اعتماد دلایا ہے۔ کچھ بھی ہوتا ہے تو کیس سی بی آئی کو سونپ دیا جائے، یہ مطالبہ ہوتا ہے اور احتجاج بھی ہوتے ہیں،پی ایم مودی نے کہا کہ سی بی آئی کا کام بدعنوانی کو ختم کرنا ہے۔ بدعنوانی سے ٹیلنٹ ختم ہوتی ہے اور غریبوں کا حق چھینا جاتا ہے۔ بدعنوانی اقربا پروری اور خاندان پرستی کو جنم دیتی ہے۔ سی بی آئی کا کام بدعنوانی کو ختم کرنا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ سی بی آئی کی یہ 6 دہائیاں بہت سی کامیابیوں سے بھری ہوئی ہیں۔ سی بی آئی کے دیگر انتظامات، جن کا آج آغاز کیا گیا ہے، اپنا کردار ادا کریں گے..