جمہوریت کا گلا گھونٹنے میں حکومت کا ساتھ دے رہا ہے ٹویٹر:پرینکا گاندھی

,

   

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعرات کو امریکی مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر پارٹی اور اس کے کئی اہم رہنماؤں کے ٹوئٹر اکاونٹس کی بندش پر یہ الزام لگایا کہ ٹوئٹر بھارت کی جمہوریت کو گھٹانے میں بی جے پی حکومت کی حمایت کر رہا ہے انہوں نے ٹویٹ کیا ، ‘کیا ٹویٹر کانگریس رہنماؤں کے اکاؤنٹس معطل کرنے کی اپنی پالیسی پر عمل پیرا ہے یا مودی حکومت کی پالیسی پر؟ انھوں نے شیڈولڈ کاسٹ کمیشن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کیوں بند نہیں کیا جب اس نے وہی تصاویر ٹویٹ کی تھیں جو ہمارے ایک لیڈر نے کی تھیں۔ٹویٹر کانگریس رہنماؤن کا اکاونٹ بند کرکے جمہوریت کا گلا گھونٹنے میں حکومت کی کی مدد کر رہا ہے