جمہوریت کو بچانے اپوزیشن کو متحد ہونے کی ضرورت :پیس پارٹی

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ: ملک میں اس وقت جمہوریت و آئین کے وقار کو مجروح کرنے کا کام کیا جارہا ہے ،مرکز میں زیر اقتدار پارٹی ملک کے آئین کے برعکس اپنے آئین پر ترجیح دے کر جمہوریت کا مذاق اڑا رہی ہے ،جو ملک کے لئے بہتر نہیں ہے ۔جمہوریت و آئین کو بچانے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کو متحد ہوکر اس پر غور فکر کرنے کی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے ملک کے حالات پر یواین آئی سے بات چیت کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ملک میں زیر اقتدار پارٹی بی جے پی آئین پر عمل کرنے کے برعکس اپنی پارٹی کے نظریات پر ملک میں ہندو و مسلمانوں کے مابین خلیج پیدا کرنے کا کام رہی ہے ،جس سے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کا ماحول بنایا جا رہا ۔حکومت اپنے مخالفین کے خلاف سرکاری مشینری کا بیجا استعمال کر رہی ہے ۔مہنگائی و بے روزگار جیسے برنگ ایشو پر حکومت خاموش ، پولرائزیشن کا کھیل کھیل رہی ہے ،مہنگائی سے عام عوام پریشان ہے ،حکومت کچھ لوگوں کو مفت راشن دینے کے نام پر ڈھڈھورا پیٹ کر یہ باور کرا رہی ہے کہ کوئی بھوک سے پریشان نہیں ہے ،جبکہ آج اس مہنگائی اور بے روزگاری کے دور میں لوگ بھوک کی دہلیز پر پہونچ چکے ہیں ۔