جمہوریہ گھانا کے ہائی کمشنر کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

تعلیم ، تجارت اور ہیلت کیر میں اشتراک
حیدرآباد ۔8 ۔ اپریل (سیاست نیوز) ہندوستان میں جمہوریہ گھانا کے ہائی کمشنر پروفیسر کواسی اوبری دانسو نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے جوبلی ہلز قیامگاہ پر ملاقات کی۔ ہائی کمشنر کے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد پروفیسر کواسی کا یہ پہلا دورہ حیدرآباد ہے۔ ملاقات کے دوران گھانا اور تلنگانہ کے درمیان باہمی تعاون اور مختلف شعبہ جات میں اشتراک کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کا ملک تلنگانہ کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں روابط کو مستحکم کرنا چاہتا ہے جن میں تعلیم ، تجارت ، سائنس اینڈ ٹکنالوجی اور ہیلت کیر شامل ہیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حکومت کی جانب سے ممکنہ تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ گھانا جمہوریت کے ساتھ تلنگانہ حکومت اہم شعبہ جات میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔ عہدیداروں نے گھانا کے ہائی کمشنر کو ریاست میں سرمایہ کاری کے امکانات اور ویژن 2047 کی تفصیلات سے واقف کرایا۔1/K/m/b