نئی دہلی: پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندرز (پی ایم بی جے کے ) سے عام آدمی خاص طور سے غریبوں کو سستی قیمتوں پر معیاری ادویات فراہم ہونے سے اب تک 15,000 کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے ۔ مرکزی وزارت کیمیکل اور فرٹیلائزر نے کہا کہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی اسکیم (پی ایم بی جے کے ) کو نافذ کرنے والی ایجنسی فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی) نے مئی 2022 میں پہلی بار 100 کروڑ کی فروخت کے نشان کو عبور کیا ہے ۔ منگل کو یہاں پچھلے پانچ سالوں میں اس اسکیم سے عام لوگوں کو 15,000 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ وزارت نے کہا کہ مارچ 2024 تک پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10000 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ اب تک جن اوشدھی کیندروں کی تعداد بڑھ کر 8735 ہو گئی ہے ۔ یہ ملک کے 739 اضلاع میں پھیلا ہوا ہے ۔ فی الحال یہ مراکز 1600 سے زیادہ ادویات اور 250 جراحی آلات بشمول نیوٹراسیوٹیکلز، آیوش مصنوعات اور سہولت والے سینیٹری پیڈ فراہم کرتے ہیں۔ پی ایم بی جے پی کے کے تحت 406 اضلاع کے 3579 بلاکس میں نئی درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں تاکہ جن اوشدھی کیندروں کے ذریعے ملک کے ہر شہری کو معیاری جنرک ادویات فراہم کی جاسکیں۔ چھوٹے شہروں اور بلاک ہیڈکوارٹر کے رہائشی اب جن اوشدھی کیندر کھولنے کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ پی ایم بی آئی نے گروگرام، چنئی، گوہاٹی اور سورت میں چار گودام قائم کرکے سپلائی چین سسٹم کو مضبوط کیا ہے۔
اس کے علاوہ ہندوستان کے ہر حصے میں بروقت سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے پورے ہندوستان میں 39 ڈسٹری بیوٹرز کا ایک مضبوط ڈسٹری بیوٹر نیٹ ورک موجود ہے ۔