نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جن دھن اسکیم سے ملک کے ترقیاتی سفر میں تبدیلی آئی ہے اور اس نے کئی ہندوستانیوں کو بااختیار بنایا ہے ۔حکومت کی اہم مالی شمولیت اسکیم جن دھن کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر مودی نے سلسلہ وار ٹویٹ کر کے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ آج پردھان منتری جن دھن یوجنا کے سات سال مکمل ہوچکے ہیں۔
جلیانوالہ باغ کے شہداء ناقابل فراموش :مودی
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک جلیانوالہ باغ کے شہداء کوکبھی نہیں بھول سکتا۔ جلیانوالہ باغ میموریل کے نئے تعمیرشدہ کمپلیکس کوآج شام قوم کے نام وقف کرنے سے پہلے مودی نے کہا کہ ملک ان شہیدوں کو کبھی نہیں بھولے گا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ بھی موجود تھے ۔ مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تقریب میں حصہ لیا ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ثقافت اور کئی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بھی موجود تھے ۔