جناب حامد احمد ، چانسلر جامعہ ہمدرد منتخب

   

حیدرآباد :۔ جناب حامد احمد کا بحیثیت چانسلر جامعہ ہمدرد ، ڈیمڈ یونیورسٹی 31 اگست کو تقرر عمل میں آیا ہے ۔ جناب حامد احمد کا تعلق نئی دہلی سے ہے وہ ایک ممتاز تجارتی شخص ہیں ۔ وہ مسلسل بحیثیت چیف ایگزیکٹیو آفیسر و ٹرسٹی ہمدرد لیبارٹریز انڈیا ۔ فوڈ ڈیویژن اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ بحیثیت سکریٹری ، ہمدرد نیشنل فاونڈیشن (انڈیا ) 2017 سے خدمات انجام دیتے آرہے ہیں ۔ جناب حامد حکیم عبدالحمید بانی و پہلے چانسلر جامعہ ہمدرد کے پوتے ہیں ۔ وہ بحیثیت بانی و صدر نشین یونانی ڈرگ مینو فیکچررس اسوسی ایشن
(UDMA)
بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ ان کے انتخاب جناب حامد احمد نے کہا کہ ، وہ ان پر اس ذمہ داری کے بھروسہ کے لیے ہمدرد نیشنل فاونڈیشن ( انڈیا ) ۔
HECA
کے مشکور ہیں ۔ جناب حماد احمد ، صدر
HECA
نے اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔۔