جناب خداداد خان کا انتقال

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔21جنوری(سیاست نیوز) ممتاز این آرآئی تاجر و ہمدرد سماجی کارکن جناب خداداد خان کا آج دبئی میں واقع میڈی کلینک ویل کئیرمیں دوران علاج انتقال ہوگیا۔جناب خدا دادخانکی شخصیت شہر حیدرآباد کیلئے محتاج تعرف نہیں تھی کیونکہ وہ کئی سماجی و رفاہی اداروں سے وابستہ رہے ہیںاور شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ان کی جانب سے رفاہی کام انجام دیئے جاتے رہے ہیں۔ جناب خداداد خان ولد جناب غلام احمد خان مرحوم کے پسماندگان میں 3فرزندان اور 5دختران شامل ہیں۔ وہ اڈرائیٹ گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے جو دبئی میں تجارتی اداروں میں معروف و معتبر نام تصور کیا جاتا ہے۔ مرحوم گذشتہ 2ماہ سے مذکورہ دواخانہ میں زیر علاج تھے اور آج دوپہر 12 بجے ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کرگئی ۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے جناب خداداد خان کے سانحہ ٔ ارتحال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خدا دادخان کا انتقال ان کے لئے شخصی نقصان ہے کیونکہ وہ ایک اچھے رفیق سے محروم ہوچکے ہیں۔ انہو ںنے مزید کہا کہ خداداد خان کی رفاہی خدمات اور ان کی جانب سے شہر کے علاوہ اضلاع میں انجام دی جانے والی رفاہی سرگرمیاں ان کے مزاج کی عکاس تھیںاور وہ انتہائی سلیم الطبع اور منکسر المزاج شخصیت کے حامل تھے جو امت کی مجموعی ترقی کے لئے فکرمند رہاکرتے تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین دبئی میں ہی بعد نماز عشاء انجام پائی۔