تہنیتی تقریب اور دیگر پروگراموں میں شرکت کریں گے
عادل آباد۔/31 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک کے مشہور ومعروف اردو اخبار روز نامہ ’سیاست‘ کے نیوز ایڈیٹر و نو منتخب ایم ایل سی جناب عامر علی خان صاحب کل بروز اتوار ایم ایل سی منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ عادل آباد کا دورہ کررہے ہیں۔ اس دوران وہ کے آر کے کالونی میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ جناب عامر علی خان صاحب کی آمد پر عادل آباد مستقر کے رعیتو بازار کے روبرو سہ پہر 3:30 بجے خصوصی تہنیتی پروگرام رکھا گیا ہے۔ تمام ہی علماء و حفاظ اور شہریان عادل آباد و سماجی شخصیات سے شرکت کی گذارش کی جاتی ہے۔