جناب عامر علی خان کے ہاتھوں میرجاوید علی کوبیسٹ پرنسپل ایوارڈ

   

بودھن /11 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے بودھن کے کریسنٹ ہائی اسکول کے پرنسپل میر جاوید علی کو سوسائٹی کی جانب سے Eminete Educator awards سال 2024-25 کا ایوارڈ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر و رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ کے ہاتھوں پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر جناب عامر علی خان نے کہا کہ زمانے کے ساتھ تعلیم و تربیت فراہم کرنے کے طور طریقوں میں بھی نمایاں تبدیلی آچکی ہے ۔ ماضی میں 65 تا 70 فیصد نشانات حاصل کرنا ایک اعزاز تصور کیا جاتا تھا ۔ لیکن آج کے مسابقتی دور میں طلبہ نوے تا پچنیوے نشانات حاصل کرنے کے باوجود مطمین نظر نہیں آتے ۔ جناب عامر علی خان نے کہا تعلیم و تربیت کے ساتھ طلبہ و اولیاء کو چاہئے کہ احتیاط برتیں انہوں نے کہا کہ جنک فوڈس و دیگر ڈبہ بند غذائیں کے استعمال کی وجہ سے طلبہ نت نئے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ اس اجلاس میں شریک تقریباً ایک سو پرنسپلس کو ایوارڈز و توصیفی نامے پیش کئے گئے ۔ اس تقریب میں جناب ایس اے ہودہ ، ڈاکٹر محمد شاہ عالم رسول خان ، جناب آصف پاشاہ ، ڈاکٹر محمد یوسف اعظم نے بھی شرکت کی اور مہمان خصوصی اور منتخب پرنسپلس کا خیرمقدم کیا ۔