جناب عامر علی خاں صاحب کا دورہ جنگاؤں

   

جنگاؤں ۔ 3 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی جنگاؤں ضلع نے بتایا کہ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست 4 اکتوبر ہفتہ بوقت 11 بجے دن ضلع جنگاؤں کا دورہ کریں گے۔ اس دورہ میں وہ جنگاؤں کے مسلم خواتین سے ملاقات کریں گے اور اس ملاقات کے دوران روزنامہ سیاست کی جانب سے انہیں خود مکتفی بنانے اور خواتین کے گروپس (مہیلا) سیاست کی جانب سے ہیلپ گروپ بنایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جنگاؤں مستقر کے مختلف علاقوں جن میں گرنی گڈہ، گنڈلہ گڈہ، اور دیگر مقامات پر مسلم خواتین کے گروپ لیڈرس کے ساتھ اجلاس کیا جائے گا۔ اور اس اجلاس کو جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست مخاطب کریں گے۔ اس اجلاس کے بعد 3 بجے دوپہر جنگاؤں کے مقامی تمام مساجد کے ائمہ و موذنین، مساجد کے صدور کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں پر ایک اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اس اہم پروگرام کے ذمہ داران میں مولانا عبدالحفیظ قاسمی، مولانا شاکر حسین، مولانا فصیح الاسلام، مولانا عبدالرحمن، مولانا امان اللہ کے علاوہ سابقہ کونسلر محمد صمد، محمد سراج، محمد عبدالمنان رضی، محمد رافع متین ایڈوکیٹ، مولانا انصار، غالب محی الدین، محمد بابا اور محمد انور ہیں۔