حیدرآباد : ۔ جناب محمد قمر الدین صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی کمیشن نے سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب احمد ندیم آئی اے ایس سے ملاقات کی اور اقلیتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-2020 پر تبادلہ خیال کیا ۔ سیاسی حلقوں میں یہی تاثر پایا جاتا ہے کہ جناب محمد قمر الدین ایک انسانیت نواز شخصیت ہیں اور انہوں نے صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن کی حیثیت سے گرانقدر خدمات انجام دیں اور اقلیتوں کے کئی مسائل کو اپنے اجلاس پر سماعت کرتے ہوئے کامیابی سے حل کروایا ۔۔
