جنارم دینی مدرسہ و درگاہ پرحملہ کیخلاف ضلع ایس پی سے نمائندگی

   

Ferty9 Clinic

اشرارکیخلاف کاروائی کامطالبہ
سنگا ریڈی 24 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی ضلع کے جنارم منڈل میں دینی مدرسہ اور درگاہ شریف کو نقصان پہنچانے والے حملہ میں ملوث اشرار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شیخ عبدالغنی قائد کانگریس نے پریتوش پنکج ایس پی ضلع کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے امن و امان کی برقراری پر توجہ دینے کی خواہش کی۔ واضح رہے کہ22 اپریل کی شام جنارم منڈل میں مدرسہ تعلیم القران اور درگاہ حضرت غریب شاہ ولی ؒپر حملہ شک کی بنیاد پر اشرار کی جانب سے کیا گیا مدرسہ میں 80 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں کسی کی جانب سے کوئی غلطی نہ ہونے کے باوجود بھی اشرار کی جانب سے شک کی بنیاد پر مدرسہ اور طلبہ درگاہ شریف پر حملہ کرتے ہوئے نقصان پہنچایا ان اشرار کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا اور جنارم میں امن و ضبط کی برقراری کیلئے بہتر اقدامات کی اپیل کی۔ فرقہ وارانہ کشیدگی مذہبی مقامات کو نقصان پہنچانے کے سلسلے میں مقدمات درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔