جنرل بپن راوت کا دورۂ اروناچل پردیش

   

نئی دہلی : چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے آج اروناچل پردیش میں حقیقی خط قبضہ کے قریب واقع کئی سرحدی فضائی پٹیوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس خطے میں ہندوستان کی فوجی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مشرقی لداخ میں گزشتہ 8 ماہ سے ہند۔ چین کشیدگی جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ جنرل راوت نے اسپیشل فرنٹیئر فورس، فوج اور ہند ۔ تبت سرحدی فورس سے تبادلہ خیال کیا۔ چین سے کشیدگی کے دوران ہندوستانی فوج کی تیاریوں میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جارہی ہے۔ جنرل راوت نے کہا کہ سرحدی چوکیوں پر ہندوستانی فوج اور فضائیہ کو بھی تیار رکھا گیا ہے۔