جنرل کی موت پر لاکھوں ایرانیوں کا اظہار تعزیت

   

تہران ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں ہزاروں افراد نے ایران میں جمع ہو کر جنرل قاسم سلیمانی کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے ۔ عوام قاسم سلیمانی کی پورٹریٹس تھامے ہوئے سڑکوں پر اتر آئے تھے جنہیں 1980-88 کی ایران ۔ عراق جنگ کا ہیرو سمجھا جاتا ہے ۔ سلیمانی کو امریکہ نے بغداد ائرپورٹ پر ایک فضائی حملے میں ہلاک کردیا تھا ۔