جنسی استحصال کا شکار لڑکی کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ شادی کے نام پر مبینہ جنسی استحصال کا شکار ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ گاندھی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 26 سالہ کلیانی نے خودکشی کرلی۔ کلیانی بھولکپور علاقہ کے ساکن راملو کی بیٹی تھی۔ یہ لڑکی مہا نیوز چیانل میں بحیثیت ٹائپسٹ کام کرتی تھی۔ شیوا نامی ایک لڑکے سے اس کا معشوقہ چل رہا تھا جو اس سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ شیوا پر شادی کے نام پر لڑکی کے جنسی استحصال کا الزام ہے۔ کلیانی نے دھوکہ سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا۔