جنسی زیادتی اور قتل کے مجرم کی سزائے موت پر عمل آوری

   

Ferty9 Clinic

بیجنگ ۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین میں چھ افراد کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت پر عمل کر دیا گیا ہے۔ چین کی اعلیٰ ترین عدالت کے مطابق یہ شخص 10 خواتین اور ایک 12 سالہ بچی سمیت دو لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا بھی مرتکب ہوا تھا۔ اس 47 سالہ شخص کو ’اسمائلنگ کلر‘ کا نام دیا گیا تھا۔ اس نے یہ جرائم 1996ء سے 2005ء کے دوران ملک کے شمالی حصے میں کیے۔ اسے سزائے موت 2015 میں سنائی گئی تھی۔