لندن : برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کے وکلاء نے ایک امریکی جج کو خط لکھ کر ورجینیا جیفری کی طرف سے جنسی زیادتی کے معاملے میں دائر سول ٹرائل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بی بی سی نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ مسز جیفری نے پرنس اینڈریو پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے ۔ 38سالہ ورجینیا جیفری کے مطابق جب وہ نابالغ تھیں، پرنس اینڈریو نے مرحوم جیفری ایپسٹین اور گسلین میکسویل کے گھر پر ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ دوسر جانب ڈیوک آف یارک (پرنس اینڈریو) نے مسزجیفری کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔