دمشق ۔ /15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے کہا کہ امریکہ کے جنسی مجرم جیفری ایپسٹن نے جیل میں خودکشی نہیں کی تھی بلکہ اسے ہلاک کیا گیا تھا کیونکہ وہ برطانیہ اور امریکہ کی حکومتوں میں اہم افراد کے کئی راز جانتا تھا ۔ برطانوی اور امریکی شخصیتوں سے متعلق کئی اہم راز معلوم رکھنے کی پاداش میں اسے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔ امکان ہے کہ اس کے پاس دیگر ممالک کے قائدین کے اہم راز بھی موجود تھے ۔صدرشام نے مزید کہا کہ امریکی حکام نے کہا تھا کہ اس نے پھانسی لے کر خودکشی کی ہے ۔ اس کی وجہ سے ایپسٹن کی موت واقع ہوئی ۔
