جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق

   

حیدرآباد 18 جولائی (یواین آئی) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اضلاع وقارآباد،محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی،نارائن پیٹ، جوگولامبا گدوال میں شدید بارش کاامکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد،منچریال،پداپلی، جئے شنکربھوپال پلی، مُلگ،بھدرادری کوتہ گوڑم،محبوب آباد، ورنگل رورل، ورنگل اربن میں 20جولائی کو ایسی ہی صورتحال رہے گی۔۔22جولائی کو ریاست میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے ۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں معمول کے مطابق سرگرم ہونے کی اطلاع ہے ۔