حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد،نرمل، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال،نظام آباد ، جگتیال، پداپلی ، راجنا سرسلہ،کریم نگرجئے شنکر بھوپال پلی،سدی پیٹ،ورنگل اربن، ورنگل رورل،جنگاوں،محبوب آباد ، بھدرا دری کوتہ گوڑم،کھمم اور سوریہ پیٹ کے بعض مقامات پر شدید سے شدیدترین بارش کا امکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اے پی کے سریکاکلم، وشاکھاپٹنم، مشرقی گوداوری، مغربی گوداوری، کرشنا، گنٹور میں بھی بعض مقامات پرشدید بارش کا امکان ہے ۔8تا11اکتوبر کے دوران شمالی ساحلی اے پی، یانم کے ساتھ ساتھ 9تا11اکتوبر تلنگانہ ، 9اور10اکتوبر کو رائل سیما میں شدید بارش کا امکان ہے ۔آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ،ساحلی اے پی اور رائل سیما میں گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔جنوب مغرب مانسون تلنگانہ میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران معمول کے مطابق رہا ہے ۔تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم محبوب آباد، اے پی کے ضلع کرشنا کے ساتھ ساتھ رائل سیما میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔