جکارتہ ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیاء کے کثیرآبادی والے جزیرہ جاوا کے جنوبی ساحل پر جمعہ کو ایک طاقتور زلزلہ کے بعد اس ملک کے ڈیزاسٹر ریسپانس ادارہ نے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے آف انڈیا کے مطابق ریختر اسکیل پر 6.8 شدت کا زلزلہ دارالحکومت جکارتہ کے جنوب مغرب سے 150 کیلو میٹر دور ساحل پر سطح زمین سے 42 کیلو میٹر گہرائی میں ہوا تھا۔
