جنوب مغربی مانسون کی پیشقدمی

   

نئی دہلی : جنوب مغربی مانسون آگے بڑھتا ہوا جنوب وسطی بحیرہ عرب کے کچھ حصوں ، لکشدیپ ، کیرالا کے باقی حصوں ، کیرالا ، کرناٹک کے داخلی اور بیشتر حصوں میں پہنچ گیا ہے ۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کی ریلیز کے مطابق ، مانسون شمالی داخلی کرناٹک کے کچھ حصوں اور آندھرا پردیش کے کچھ حصوں ، ٹاملناڈو کے بیشتر حصوں ، جنوب مغربی خلیج بنگال کے بقیہ حصوں ، مغربی وسطی علاقہ کے کچھ حصوں اور مشرق کے کچھ حصوں تک پہنچ چکا ہے ۔ریلیز کے مطابق جنوبی مغربی مانسون آئندہ دو تین دنوں میں وسطی بحیرہ عرب ، مہاراشٹرا ، گوا ، کرناٹک کے باقی حصوں ، آندھراپردیش کے بیشتر حصوں، تلنگانہ ، ٹاملناڈو کے بقیہ حصوں خلیج بنگال کے وسطی علاقہ کے بیشتر حصے ، خلیج بنگال کے شمال مشرقی حصے اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں تک پہنچ جائے گا۔