نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو کہا کہ دو دن قبل کیرالا میں آنے والے جنوب مغربی مانسون نے وسطی بحیرہ عرب اور ملک کی کئی ساحلی ریاستوں میں پیشرفت کی ہے۔ محکمہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ساحلی کرناٹک اور گوا، مہاراشٹرا کے کچھ علاقوں، شمالی اندرون کرناٹک کے بیشتر علاقوں، تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کچھ علاقوں، ٹاملناڈو کے بیشتر علاقوں، بنگال کی شمال مشرقی خلیج اور کچھ علاقوں میں مانسون کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ جنوب مغربی مانسون کے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وسطی بحیرہ عرب اور دیگر علاقوں میں پیشرفت کرنے کا امکان ہے۔