سنچورین۔ 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی آفریقہ نے ورلڈ ٹسٹ چمپین شپ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 107 رنوں سے ہرادیا۔ انگلینڈ کو جیت کے لئے 376 رنوں کی ضرورت تھی۔ میچ کے چوتھے دن آج اس کی ساری ٹیم 268 رنوں کے اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ دوسری باری میں مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی بہتر مظاہرہ نہ کرسکا۔ روٹ نے کچھ مزاحمت کی اور 48 رنز اسکور کئے۔ سیریز کا دوسرا ٹسٹ میچ کیپ ٹاؤن میں 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ کوئنٹ ڈی کوک کو پہلی باری میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 95 رنز بنانے پر ’’مین آف دی میچ‘‘ کا آغاز دیا گیا۔ مختصر اسکور :جنوبی آفریقہ 284، 272 …انگلینڈ 181، 268