جنوبی افریقہ سے جے پور واپس ایک ہی خاندان کے 4 افراد کورونا سے متاثر

   

جے پور: جنوبی افریقہ سے راجستھان کی راجدھانی جے پور لوٹنے والے ایک خاندان کے 4 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خاندان کے 9 افراد 25 نومبر کو جنوبی افریقہ سے ہندوستان لوٹے تھے، ان میں ایک جوڑا اور ان کی 8 اور 15 سال کی دو بیٹیاں کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ان لوگوں کے رابطہ میں آنے والے 12 میں سے 5 افراد بھی کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔اومی کرون کا سب سے پہلا معاملہ جنوبی افریقہ میں ہی رپورٹ کیا گیا تھا، لہذا وہاں سے لوٹنے والے کورونا متاثرہ افراد کے نمونے جینوم سیکوینسنگ کے لئے بھیجے گئے ہیں اور انہیں تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ تاہم رپورٹ کے بعد ہی تصدیق ہو پائے گی کہ کورونا سے متاثرہ ان افراد میں نیا ویرینٹ اومی کرون موجود ہے یا نہیں۔