جنوبی افریقہ میں بارش سے زبردست تباہی ،مہلوکین 259

   

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن اور گرد و نواح میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن اور مختلف علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 259 تک پہنچ گئی جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔اطلاعات کے مطابق پیر کی رات سے شروع ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں کئی بستیوں میں سیلاب آ گیا جس نے کئی گھروں کو تباہ کر دیا، سڑکیں بہہ گئیں اور درجنوں افراد بے گھر ہو گئے ۔ رپورٹوں کے مطابق جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامافوسا نے سیلابی بارشوں کو موسمیاتی تبدیلی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘دنیا اس تبدیلی سے نمٹنے میں اب مزید تاخیر کی متحمل نہیں ہو سکتی۔