جنوبی افریقہ میں بس اور ٹرک میں ٹکر،21ہلاک

   

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے صوبہ لیمپوپو میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق این۔ون موٹر وے کی ‘ویروئیڈ ‘سرنگوں کے نزدیک ایک بس ٹرک سے ٹکرانے کے بعد دریا میں جا گِری۔ حادثے میں 19 افراد موقع پر اور 2 ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے ہیں۔حادثے میں 59 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 9 کی حالت نازک ہے۔


فرانسیسی شہریوں کو بعجلت ممکنہ بیلاروس چھوڑنے کا انتباہ
پیرس : فرانس نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جتنا جلد ہو سکے بیلاروس چھوڑ دیں۔ فرانسیسی امور خارجہ نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ کے باعث یورپی یونین اور بیلاروس کے درمیان فضائی حدود کو پروازوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس پر فرانسیسی شہریوں کو متنبہ کیا جاتاہے کہ وہ جتنا جلد ہوسکیں بیلاروس کو ترک کر دیں۔فرانسیسی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لیتھوانیا ،پولینڈ یا لاٹویا کے راستے بیلاروس سے نکل جائیں۔