جنوبی افریقہ میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، 5 مزدور ہلاک

   

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ میں ایک زیرِ تعمیر عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 5 مزدور ہلاک ہوگئے اور بہت سے ملبے تلے دب گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق جارج شہر میں زیرِ تعمیر کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں 5 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔ ملبے تلے دبے 21 مزدوروں کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 11 کی حالت نازک ہے۔قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق 75 مزدور ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ویسٹرن کیپ آفات انتظامیہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق 50 رکنی امدادی ٹیم کو کثیر تعداد میں تعمیراتی مشینوں کے ہمراہ جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔