جنوبی افریقہ میں موسلا دھار بارش اور سیلاب، 45 افراد ہلاک

   

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ کے مشرقی صوبے کوازولو۔ناٹال میں سیلاب کے نتیجے میں 45 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاع کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں سے ڈربناور اس کے اطراف میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی آفت کا سامنا ہے۔کوازولو ناٹال صوبائی کوآپریٹو منیجمنٹ اور روایتی امور منیجمنٹ کونسل کے رکن سیفو ہلومکا نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے نے خاص طور پر ڈربان شہر کو متاثر کیا ہے اور اب تک کم از کم 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جنوبی افریقہ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈربان اور اس کے اطراف میں بارش کی مقدار حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 300 ملی میٹر تک پہنچ چکی ہے۔ڈربن بلدیہ مئیر میکسولیسی کاوندا نے کہا ہے کہ امدادی اور فائر بریگیڈ ٹیمیں علاقے میں محصور رہ جانے والے افراد کی مدد کے لئے مسلسل کام کر رہی ہیں۔