جنوبی افریقہ میں پر تشدد 70سے زائدافراد ہلاک

   

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کو ہونے والی جیل کی سزا کے خلاف پر تشدد عوامی مظاہروں اور فسادات میں اب تک 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں سابق صدر جیکب زوما کے حامیوں کی جانب سے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور ان کی گرفتاری کے خلاف ہونے پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ ملک کے مزید علاقوں تک پھیل گیا ہے۔پرتشدد واقعات میں اب تک کم از کم 72 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔